November 16, 2026

سپریم کورٹ میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت کے کیس کی سماعت کے لیے

20250415_192740

سپریم کورٹ میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت کے کیس کی سماعت کے لیے جب وکلاء آج عدالت پہنچے تو معلوم ہوا کہ کیس 25 اپریل تک ملتوی اور بینچ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے ۔

گزشتہ روز سماعت پر چیف جسٹس صاحب نے سرکاری وکیل سے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کا کیس ایک اہم کیس ہے انکے خلاف کوئی ثبوت ہے تو پیش کریں جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ وہ آن لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے 9 مئی کی سازش تیار کی، چیف جسٹس صاحب نے فرمایا کہ سازش والی بات میرے سامنے نہ کریں وہ ثبوت پیش کریں جس میں وہ کسی کو اشتعال دلا رہے ہیں جس کے جواب میں سرکاری وکیل نے ایک آڈیو پیش کی چیف جسٹس نے کہا کہ یہ آڈیو ہے کوئی ویڈیو ہے تو دیکھائیں ، سرکاری وکیل نے ایک ٹی وی پروگرام کا کلپ پیش کیا جو دسمبر 2022 کا تھا آس میں بھی کوئی قابل اعتراض بات نہیں تھی اور جس کا مقدمے سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا ۔
جس پر دیگر ججز نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ثبوت تو 9 مئی کے بعد کے ہیں ان سے 9 مئی کو اشتعال کیسے پھیل سکتا ہے ؟

جس کو سننے کے بعد چیف جسٹس صاحب نے سرکاری وکیل سے اصرار کیا کہ کوئی اور ثبوت ہیں تو دکھائیں جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ ابھی ہم تیار نہیں ہیں وقت دیا جائے جس پر چیف جسٹس نے سرکاری وکیل کو ثبوت پیش کرنے کے لیے اج تک کا وقت دیا تھا ۔
سرکاری وکیل سینیٹر اعجاز چوہدری کے خلاف 9 مئی کے حوالے سے کسی قسم کا ثبوت پیش کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔

یاد رہے تقریباً دو سال بعد سینیٹر اعجاز چوہدری کی 9 مئی کے مقدمے میں درخواست ضمانت سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے سامنے لگی ۔ بینچ کی سربراہی چیف جسٹس جناب یحیٰ آفریدی کر رہے تھے ۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دو سال میں پولیس اور سرکار کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے تو اب 25 اپریل تک ثبوت کہاں سے لائیں گے ؟