🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *16 اپریل 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) سوشل میڈیا پر اطلاع جیسی آئے ویسے ہی آگے بڑھا دی جاتی ہے: آرمی چیف کی غیرذمہ دارانہ استعمال پر تنقید
🚨 (2) مائنز اینڈ منرلز بل صوبے کے وسائل پر حملہ ہے، حکومت نہ سمجھی تو عوام میں جائیں گے، مولانا فضل الرحمٰن
🚨 (3) فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں، مولانا فضل الرحمٰن
🚨 (4) اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
🚨 (5) راولپنڈی اور جہلم میں طوفانی بارش کے باعث دیواریں گرنے سے تین افراد جاں بحق، آٹھ زخمی
🚨 (6) خیبر پختونخوا: مختلف علاقوں میں موسلار دھار بارش، ندی، نالوں میں طغیانی، گاڑیاں بہہ گئیں
🚨 (7) طوفانی بارشیں، شانگلہ میں دفعہ 144 نافذ، دریائے سندھ میں نہانے پر پابندی
🚨 (8) صدارتی آرڈیننس جاری ہوتے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر 8 روپے لیوی نافذ، اطلاق آج سے ہوگا
🚨 (9) حکومت کو صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی مرضی سے بڑھانے کے اختیارات حاصل
🚨 (10) ایرانی وزیرخارجہ کا 8 پاکستانی شہریوں کے قتل پر انصاف یقینی بنانے کا وعدہ
🚨 (11) کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی
🚨 (12) نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے فی یونٹ 22 روپے کمی کردی
🚨 (13) مستونگ: بی این پی کا لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان
🚨 (14) براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ، سرمایہ کاری 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
🚨 (15) ‘آپ کو کس نے اندر بھیجا؟’ بشریٰ بی بی کا جیل میں ملاقات کیلئے آئے وکلا سے سوال
🚨 (16) جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے: سلمان اکرم راجہ
🚨 (17) سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
🚨 (18) سونے کی فی تولہ قیمت 8600 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 48 ہزار روپے ہوگئی
🚨 (19) پی اے سی ارکان کا رکن ثنا اللہ مستی خیل کیخلاف کارروائیوں پر شدید احتجاج، اجلاس منعقد کرنے سے انکار
🚨 (20) چین نے آئی ایم ایف پروگرام سمیت ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا: وزیراعظم
🚨 (21) حکومت پنجاب کا کسانوں کیلئے 15 ارب روپے کے امدادی گندم پیکیج کا اعلان
🚨 (22) پاک-افغان مشترکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سیکورٹی اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال ہوگا
🚨 (23) کمپٹیشن کمیشن نے صارفین کو گمراہ کرنے پر ہنڈائی موٹرز پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا
🚨 (24) خیبرپختونخوا کی فلم میں مجھے بھی آفر ہوئی تھی، عمران خان سے غداری نہیں کرسکتا، محمود خان
🚨 (25) فیصل آباد: شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا
🚨 (26) اسلام آباد سے لاپتا شہری کی لاش مانسہرہ سے برآمد، قتل کے شبہ میں سابق ایس پی گرفتار
🚨 (27) پنجاب پولیس میں تقرر و تبادلے، 50 ایس ایس پی، ایس پی اور ڈی ایس پیز کی سی سی ڈی میں پوسٹنگ
🚨 (28) کراچی: کورنگی میں ناخلف بیٹے نے سابق سیکورٹی گارڈ کو پیسے دے کر والد کو قتل کروا دیا
🚨 (29) کراچی کی 11 مرکزی سڑکوں پر رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد
🚨 (30) جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہ آج بھی پیش نہ ہو سکے، سماعت پھر ملتوی
🚨 (31) ارسا کا صوبوں میں پانی کی تقسیم سے متعلق فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار
🚨 (32) لاپتا 4 افغان بھائی؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بازیابی کیلیے پولیس کو مزید دو ہفتوں کا وقت دیدیا
🚨 (33) رائٹ سائزنگ اقدام کے تحت آئندہ مالی سال 31 ارب روپے کی بچت ہو گی: سیکرٹری کابینہ
🚨 (34) پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، اہم علاقہ وار گزار کرنے کا دعویٰ
🚨 (35) کراچی کے ضلع وسطی میں پورشن مافیا کے گرد گھیرا تنگ، متعدد گرفتار
🚨 (36) آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی
🚨 (37) صوبے کی ترقی کیلئے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں، گورنر پنجاب
🚨 (38) وزیراعلیٰ سندھ کی دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت
🚨 (39) کراچی: ملیر جیل میں خودکشی کرنے والے ماہی گیر کی لاش بھارتی حکام کے حوالے
🚨 (40) حکومت سندھ کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی حاصل کرنے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا
🚨 (41) راولپنڈی: روات پولیس کی کارروائی، شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا
🚨 (42) راولپنڈی میں دجالی برانڈ کے فوڈ چین پر حملے کی کوشش، 14 ملزمان گرفتار
🚨 (43) مریضوں کے میڈیکل ریکارڈ کیلئے ایم آر نمبر کا نفاذ کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال کا نادرا کا دورہ
🚨 (44) عدالت کا ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کا حتمی چالان پیش کرنے کا حکم
🚨 (45) وفاقی حکومت کی ہائیکورٹ کے 5 ججز سمیت تمام درخواستیں خارج کرنیکی استدعا
🚨 (46) مہاجرین واپس اپنے وطن آجائیں اور اپنے ملک کو آباد کریں، افغان قونصل جنرل
🚨 (47) جو کچھ ہورہا ہے وہ عمران خان کو تنہا کرنے کے لیے ہورہا ہے، علیمہ خان
🚨 (48) خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری اسکولز میں مفت بیگز،کتابیں فراہم کرنے کا فیصلہ
🚨 (49) قومی ادارہ صحت کی کانگو بخار اور ہیٹ ویو سے متعلق ایڈوائزری جاری
🚨 (50) بینچ تبدیلی؛ مجھے سزا دینے کا شوق نہیں آپ سچ بولیں، جسٹس اعجاز کا ڈپٹی رجسٹرار سے استفسار
🚨 (51) سویلینز کا ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی سماعت کل تک ملتوی
🚨 (52) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہلے اور منفرد انوائرمنٹ پروٹیکشن اسکواڈ کا آغاز کر دیا
🚨 (53) جسٹس علی باقر نجفی نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا
🚨 (54) الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا
🚨 (55) برطانوی وزیر لارڈ واجد خان کا پاکستان کا دورہ مکمل ، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
🚨 (56) بلوچستان کے منصوبوں کیلئے رقم مختص کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں: سرفراز بگٹی
🚨 (57) لاہور میں شہریوں کی بڑی تعداد فلو کا شکار
🚨 (58) حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلیے 178 پاکستانی زائرین بھارت پہنچ گئے
🚨 (59) 9 مئی کے کیسز میں 36 ہزار ملزمان نامزد، میری زندگی میں مقدمات کا فیصلہ نہیں ہوسکتا، شیخ رشید
🚨 (60) پاکستان تیز رفتاری سے آگے بڑھنا چاہتا ہے، نوجوانوں کو مواقع دینا ضروری ہے، وزیراعظم
🚨 (61) کراچی: ایک ہفتے میں 11 ہزار 276 موٹر سائیکلیں، 223 ڈمپرز، ٹرک اور دیگر گاڑیاں ضبط
🚨 (62) راولپنڈی: امریکی سفارتخانےکے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ، امریکی نژاد قیدی سے ملاقات
🚨 (63) قصور ڈانس پارٹی کیس: آئی جی پنجاب سے محکمہ پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی طلب
🚨 (64) لاہور: پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی یورپی یونین کے ممبرز پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات
🚨 (65) کراچی: کے ایم سی نے میونسپل چارجز میں مزید اضافے کی تجویز دے دی
🚨 (66) تجارتی جنگ مزید شدت اختیارکرگئی، امریکا کا چین پر عائد ٹیرف 245 فیصد تک پہنچ گیا
🚨 (67) آئینی بینچ کیلئے ججز کی نامزدگی؛ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا
🚨 (68) راولپنڈی: 13 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم فوری گرفتار
🚨 (69) بلوچستان سے آنے اور جانے والی ٹرینوں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی، آئی جی ریلوے
🚨 (70) اراضی خورد برد نیب ریفرنس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور
🚨 (71) لاہور؛ مسجد کا خادم پراسرار طورپر تیسری منزل سے گر کر جاں بحق