November 16, 2026

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے ) مورخہ21 تا 25 اپریل 2025ء تک جاری رہنےوالی رواں سال

IMG-20250416-WA0112

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے ) مورخہ21 تا 25 اپریل 2025ء تک جاری رہنےوالی رواں سال کی دوسری قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت دوسری ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فروا عامر نے پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا مائیکروپلان پر سو فیصد عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راوگلزار یوسف نے اجلاس کو بتایا کہ پانچ روزہ مہم کے دوران ضلع بھر کے 2 لاکھ 38 ہزار 324 پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس ضمن میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 1357 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 1268 موبائل ،66 فکسڈ اور 23 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ مہم میں 2792 ورکز حصہ لیں گے جن میں ۔رضاکار، 1836،محکمہ تعلیم کے89, بہبود آبادی کے 72 اور دیگر محکموں کے 14 ملازمین شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام پولیو ٹیموں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے . اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام،ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی،ڈاکٹر طاھرحیات ملک،ڈاکٹر ملک توقیر احمد قیصر بوڑانہ،ڈاکٹر علی ،ڈی ایس اوڈٓبلیوایچ او، ڈاکٹر طاھرحیات ملک ، ھیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسر/فوکل پرسن ای پی ائی عمر شہزاد، ملک محمد امتیاز ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔