خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے سپیشل برانچ کی رپورٹ
خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے سپیشل برانچ کی رپورٹ پر اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ کیا۔ان کے ہمراہ ڈی ایس پی اسپیشل برانچ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود قاضی اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈز، میل اور فیمیل وارڈز اور سٹی سکین کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے جن وارڈز میں اے سی بند تھے ان کو فوری طور پر فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے ڈاکٹروں اور سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے دوائیوں کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔