November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک

IMG-20250416-WA0111

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے کہا ہے کہ میں نمبردار رکھ بمبول راجہ محمد دین کا تہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنی خوشی کے موقع پر مجھے بلایا اورعزت بخشی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمبردار راجہ محمد دین کی طرف سے راجہ ہاؤس بمبول تھل پر دی جانے والی عید ملن پارٹی کی پروقار تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔ سابق مشیر وزیراعلی ا پنجاب نے کہا کہ ہمارا سیاست سے ہٹ کر وسیب کا ان کے ساتھ تعلق ہے، ہمارا دکھ سکھ سانجھا ہے ۔ ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے راجہ محمد دین کو رکھ بمبول کا نمبردار بننے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اہلیان تھل کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتا ہوں اور تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ مجھے عزت بخشی ہے ۔