اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی رینالہ خورد۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
رینالہ خورد۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم کی غیر قانونی ایل پی جی شاپس اور آئل ایجنسیز کے خلاف کاروائیاں، سول ڈیفنس کے افسران نے کاروائی کرتے ہوئے 2 ایل پی جی شاپس کو سیل کر دیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروا دیا گیا جبکہ 3 غیر قانونی پیٹرول پٹرول ایجنسیزکے خلاف چلان عمل میں لا کر اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ رینالہ خورد کی عدالت میں مزید قانونی کاروائی کیلئے بھیج دیے گئے، سول ڈیفنس افیسر وقار اکبر نے کہا ہے کہ یار قانونی ایل پی جی شاپس اور پٹرول ایجنسیز کے مالکان کسی طور بھی کام کرنے کے اہل نہیں، اس لیے غیر قانونی طریقے ایل پی جی اور پٹرول کا کاروبار کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کے ساتھ ساتھ ان کو بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے۔