November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کے

IMG-20250416-WA0097

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کے احکامات پر محکمہ ایجوکیشن کے افسران کی شہر کے متعدد مقامات پر بک شاپس کی چیکنگ

محکمہ ایجوکیشن کے افسران کی مفت سرکاری کتابوں کی فروخت میں ملوث مزید 2 بک شاپس میں مفت سرکاری کتابوں کی فروخت کا انکشاف

انسپیکشنز کے دوران عمر جاوید اولڈ بک ڈپو نزد گول چوک اور جی ٹی روڈ پر واقع 786 اولڈ بک ڈپو پر مفت سرکاری کتابیں برآمد

سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کی زیر نگرانی عمر جاوید اولڈ بک ڈپو سے 346 مفت سرکاری کتابیں اور 786 اولڈ بک ڈپو سے 135 مفت سرکاری کتابیں قبضہ میں لے لی گئیں

دونوں بک شاپس کو موقع پر سیل کرتے ہوئے بک ڈپو مالکان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواستیں تھانہ اے اور بی ڈویژن میں جمع کروا دی گئیں

مفت سرکاری کتابوں کی فروخت میں ملوث بکس شاپ مالکان کے خلاف سخت کاروائیاں کی جائیں گی۔ سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف کاہلوں

حکومت پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی کے ذریعے مفت سرکاری کتابیں فروخت کرنے والے بکس شاپ مالکان کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ سی ای او ایجوکیشن

بکس شاپ مالکان مفت سرکاری کتابوں کی غیر قانونی فروخت سے باز رہیں۔ سی ای او ایجوکیشن