November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کا مشن

IMG-20250416-WA0096

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کا مشن, ڈپٹی کمشنر احمد عثمان کا رات گئے تجاوزات کے خاتمے کے سلسلہ میں شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے گول چوک سے ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تسلسل سے رکھنے کی ہدایات کیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ عوامی سہولت کے پیش نظر تمام بازاروں میں تجاوزات کے خلاف تواتر کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے، تجاوزات کے باعث بازاروں میں آنے والے لوگوں کے لیے ہرگز دشواری پیش نہیں آنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے مکمل خاتمہ کے لیے ڈرون کیمروں کی مدد سے بازاروں کی مانیٹرنگ کی جائے۔