November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا رات

IMG-20250416-WA0095

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا رات گئے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال سٹی کا دورہ، انہوں نے مختلف وارز میں مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کی چیکنگ اور بہترین علاج معالجہ کے لیے تواتر سے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایات کیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہسپتال کی فارمیسی میں مریضوں کو مہیا کی جانے والی ادویات کے سٹاک کی بھی چیکنگ کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو کوالٹی سروسز کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈی ایچ کیو ہسپتال سٹی میں مریضوں کی دیکھ بھال اور نگہداشت کے لیے بہترین اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور مریضوں کو موثر انداز میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہسپتال انتظامیہ تمام امور کی کڑی نگرانی کرے۔