سکھر(بیورو چیف سید۔ نصیر حسین۔ زیدی روہڑی سے آپ ڈیٹ کر رھے ھیں )روہڑی
سکھر(بیورو چیف سید۔ نصیر حسین۔ زیدی روہڑی سے آپ ڈیٹ کر رھے ھیں )روہڑی پولیس کا آکڑہ پرچی جوا سینٹر پر چھاپہ 10 جواری گرفتار دو فرار جھتہ پولیس سے گتھم گتھاروہڑی پولیس نے شہریوں کی شکایات پر شہزادہ چوک میں قائم آکڑہ پرچی جوا سینٹر پرکامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 10 جواریوں کو گرفتار کر لیا کارروائی ایس ایچ او تھانہ روہڑی جہانگیر مہر کی قیادت میں ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لائی گئی چھاپے کے دوران جواریوں کے ایک جھتے نے پولیس پر حملہ کر دیا اور پولیس کی تحویل سے دو گرفتار ملزمان اعظم سولنگی اور جنسار سولنگی کو زبردستی چھڑا کر فرار کرا لیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد اعظم، جنسار،محمد امین،کریم بخش،شہباز ڈنو،تاج محمد،شہزادہ عرف سہیل، سہیل،اللہ بخش اور دوست محمد شامل ہیں پولیس نے ان کے قبضے سے آکڑہ پرچی کے 8 تا 10 بکس 6 موبائل فون 10 سے 12 ہزار روپے نقدی 3 بوتلیں شراب اور موٹر سائیکل(نمبر SLT-9891) برآمد کر لی کارروائی کے دوران علاقے میں بھگدڑ مچ گئی جس سے فائدہ اٹھا کر کئی ملزمان فرار ہو گئے پولیس نے 8 افراد کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جبکہ پولیس پر حملہ اور دو ملزمان کو چھڑوانے کے واقعے میں ملوث 10 افراد کے خلاف مقدمہ نمبر91/2025 درج کر لیا گیا ہے جس میں دفعات 294-A، 294-B، 147، 353، 224، 225، 186، 337-A، 337-F، 5 جوا ایکٹ اور 3/4 منشیات ایکٹ شامل ہیں اس موقع پر ایس ایچ او جہانگیر مہر کا کہنا تھا کہ کارروائی ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل کی ہدایت پر کی گئی روہڑی میں آکڑہ پرچی جوا سینٹروں کا مکمل خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے پولیس کے ساتھ مزاحمت اور جواریوں کو چھڑوانے میں ملوث تمام افراد کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا شہریوں نے پولیس کی کارروائی کو سراہا اور کہا کہ شہزادہ چوک جیسے مصروف علاقے میں قائم جوا سینٹر اہل علاقہ راہگیروں،خواتین اور مریضوں کے لیے مستقل ذہنی اذیت کا باعث بنا ہوا تھا انہوں نے ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا کہ روہڑی کے دیگر علاقوں میں بھی اسی نوعیت کی کارروائیاں کی جائیں تاکہ جوا اور منشیات کے اڈوں کا خاتمہ ممکن ہو ۔ فوٹوکیپشن: روہڑی:پولیس کی چھاپہ مار کاروائی میں آکڑہ پرچی جوا سینٹر سے گرفتارجواری پولیس تحویل میں ہیں