November 16, 2026

سینٹری ورکرزکے سیوریج لائنوں کی صفائی کےفوٹو سیشن محض دکھاواثابت۔ کئی علاقوں میں سیوریج بندش برقرار

20250415_192740

سینٹری ورکرزکے سیوریج لائنوں کی صفائی کےفوٹو سیشن محض دکھاواثابت۔ کئی علاقوں میں سیوریج بندش برقرار

میلسی(محمدمختارسولگی) میلسی شہر کے کئی علاقے محلہ ہری پورہ محلہ رسول پورہ جمنیزیم روڑ سابقہ اسٹیڈیم روڑ جنازہ گاہ نتھے شاہ روڑ سمیت بیشتر علاقوں میں سیوریج بندش سے جہاں علاقہ مکین پریشان ہیں بلکہ تعلیمی ادارے طلباء اور عام شہری بھی شدید اذیت کاشکار ہیں۔ کئی تعلیمی اداروں کو گزشتہ دو ماہ سے گندے پانی نے گھیر رکھاہے۔ شہریوں کےلئے گھر سے نکلنا اور گھر میں داخل ہونا کسی امتحان سے کم نہیں ۔ایک طرف میلسی انتظامیہ ثقافتی شو کاانعقاد کرکے شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی آگاہی دےرہی ہے جبکہ اس کےبرعکس شہر کا مجموعی طورپر ماحول آلودہ ہوچکاہے۔ سینٹری انسپکٹر سلامت مسیح گزشتہ تین ماہ سے شہر بھر کی سیوریج لائنوں کی صفائی کےفوٹوسیشن میں ناصرف مصروف ہیں بلکہ اعلی حکام سلامت مسیح کی کارکردگی سے مطمئن نظرآتےہیں لیکن عملی طور پر سینٹری انسپکٹر سیوریج مسائل کنٹرول کرنےمیں ناکام ہے