سکھر ( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) آل سکھر تاجر اتحاد میں شمولیت کا سلسلہ جاری، ریلوے شاپس
سکھر ( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) آل سکھر تاجر اتحاد میں شمولیت کا سلسلہ جاری، ریلوے شاپس ایسوسی ایشن کا باقاعدہ شمولیت کا اعلان، تفصیلات کے مطابق سکھر کی تاجر برادری کی جانب سے اپنے قائدین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آل سکھر تاجر اتحاد کی حمایت میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اس سلسلے میں ریلوے شاپس ایسوسی ایشن (نواں گوٹھ، ایوب گیٹ، سلیپر فیکٹری روڈ) کے چیئرمین حاجی احسان بندھانی، صدر وزارت حسین سیال اور جنرل سیکریٹری جاوید خان لودھی سمیت تمام عہدیداران نے آل سکھر تاجر اتحاد کے سرپرست اعلیٰ آغا ایوب، چیئرمین محبوب سہتو، صدر میر عبدالرحمن مینگل اور جنرل سیکرٹری شبیر میمن سمیت دیگر عہدیداروں و رہنماؤں کی موجودگی میں آل سکھر تاجر اتحاد میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا ہے، آل سکھر تاجر اتحاد کے عہدیداروں آغا ایوب، محبوب سہتو، میر عبدالرحمن مینگل اور شبیر میمن نے نئی شامل ہونے والی تنظیم کو خوش آمدید کہا، انہیں شمولیت اختیار پر مبارکباد بھی دی اور کہا کہ آل سکھر تاجر اتحاد تاجر برادری کے ہر جائز مسائل کے حل کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے، ہمارا مقصد تاجر برادری کو ہر وہ حقوق دلانے ہیں جس کے تاجر برادری مستحق ہیں ، تاجروں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے، ریلوے شاپس ایسوسی ایشن نے آل سکھر تاجر اتحاد میں شامل ہو کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ اپنے حقیقی نمائندوں کے ساتھ ہیں،