November 16, 2026

لاہور کمٹونمنٹ بورڈ کے اپنے ہی ملازم قانون شکن نکلے

20250413_192931

لاہور کمٹونمنٹ بورڈ کے اپنے ہی ملازم قانون شکن نکلے

حاجی تجمل حسین اور خالد حسین نے رہائشی ایریا میں کیٹل فارم بنا لیا پیٹی بھائیوں نے نظریں اوجھل کر لیں

حسن انور انچارج اور سپروائزر اشفاق کے زیر سایہ چلنے والے کیٹل فارم کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

زمین پر قبضہ کر کے غیر قانونی پانی کا کنکشن لگا کر صوبیدار کالونی ضرار شہید روڈ پر کیٹل فارم چلایا جا رہا ہے

لاہور کنٹونمنٹ میں انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں حسن صدیقی کی تعیناتی کے بعد بھی کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ گئے سی ای او کی سختیاں کسی کام نہ آئیں
صوبائی دارالحکومت میں واقعہ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں جہاں تجاوزات ہٹانے اور غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء پولیتھین میں دینے کے معاملے میں کرپشن کے معاملات تو سامنے آتے رہتے ہیں جنہیں انچارج حسن صدیقی آنکھیں موند کر برداشت کر رہے ہیں ساتھ ہی کنٹونمنٹ کے علاقہ صوبیدار کالونی 15C ضرار شہید روڈ پر کنٹونمنٹ کے دو ملازمین جن میں حاجی تجمل اور خالد حسین شامل ہیں نے غیر قانونی کیٹل فارم بنا رکھا ہے جس کی زمین بھی غیر قانونی ہے اور پانی کا کنکشن بھی غیر قانونی حاصل کر رکھا ہے ذرائع کے مطابق کیٹل انچارج حسن انور اور سپروائزر اشفاق کے نوٹس میں سارا معاملہ ہونے کے باوجود کاروائی نہ کرنا پیٹی بھائیوں کی مدد کے مترادف تو ہے لیکن کنٹونمنٹ بورڈ کی ساکھ بھی متاثر ہو رہی ہے کرائم ورلڈ انفو نے ہمیشہ ثبوت کی بناء پر رپورٹنگ کی ہے انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی حالیہ کرپشن اور غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کی ثبوتوں کے ساتھ مکمل سٹوری بھی شئیر کی جائے گی سٹیشن کمانڈر اور سی ای او سے التماس ہے کہ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں ایک بار پھر سکروٹنی کی جائے تاکہ صاف ستھرے ملازمین اپنے فرائض سر انجام دیں