November 16, 2026

بہاولنگر: وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر کلچرل ڈے کی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد

20250413_192931

بہاولنگر: وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر کلچرل ڈے کی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد

بہاولنگر ( ) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات اور صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی رہنمائی میں 14 اپریل کو بہاولنگر کے حیدر اسٹیڈیم میں پنجاب کلچرل ڈے کی مناسبت سے شاندار تقریبات اور سپورٹس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران اصغر نے اس موقع پر خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز سپورٹس حیدر سٹیڈیم کے افتتاح سے ہوا، جس کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے تیر اندازی کے ذریعے کیا۔
اس موقع پر مختلف رنگا رنگ ثقافتی پروگرامز، کھیلوں کے مقابلے اور مقامی ثقافت کی نمائندگی کرنے والے اسٹالز نے شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رکھا۔

تقریبات میں عوام کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے شرکت کی، اور پنجاب کی ثقافت کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔