November 16, 2026

بہاولنگر () آئی -آر- ایم- این- سی- ایچ پروگرام محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت کے پر پنجاب بھر کی

20250413_192931

بہاولنگر ()
آئی -آر- ایم- این- سی- ایچ پروگرام محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت کے پر پنجاب بھر کی طرح ضلع بہاولنگر میں بھی ہفتہ غذائیت *14 اپریل تا 19اپریل 2025* تک منایا جا رہا ہے اس ہفتہ کا بنیادی مقصد بچوں کا عمر کے لحاظ سے پست قامت ہونے کی روک تھام کے لیے آگاہی اور علاج کا فراہم کرنا اور حمل سے زچگی کے بعد ابتدائی 1000دن (2سال)تک غذائی ضروریات اور ان ایام کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔ہفتہ غذائیت کی تمام تر سرگرمیاں *ڈاکٹر عامر رضا چیف ایگزیکٹو آفیسر(CEO)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر* کی ہدایت اور سربراہی میں قیام عمل میں لائی جائیگی جس کے لیے محکمہ صحت کے اعلیٰ آفیسرڈاکٹر عامر رضا چیف ایگزیکٹو آفیسر(CEO)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر،ڈاکٹر شوکت علی وٹو، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر(IRMNCH & NP) پروگرام ضلع بہاولنگر، راؤ خرم شہزاد SO/ M&EO (IRMNCH & NP) بہاولنگر اور تحصیل سطح پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں تاکہ اس ہفتہ غذائیت کے دوران تمام وسائل کو استعمال میں لا کر ماں،حاملہ خواتین، بچوں کو دودھ پلانے والی ماؤں اور 5 سال سے کم عمر بچوں کی صحت کو بہتر بنایا جاسکے اور حاملہ خواتین نو عمر لڑکیوں اور پانچ سال سے کم عمر بچوں میں غذائی کمی کا خاتمہ کیا جاسکے اس ہفتہ کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے متعین کردہ لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر حاملہ خواتین،نو عمر لڑکیوں،دودھ پلانے والی ماؤں اور 5سال سے کم عمر بچوں کی غذائی کمی کے حوالے سے جانچ پڑتال کریں گی اور غذائی کمی کے شکار بچوں اور حاملہ خواتین اور نوعمر لڑکیوں کو علاج کے لیے مرکز صحت ریفر کریں گی۔اور اس کے علاوہ دوران ہفتہ غذائیت،حمل سے لے کر زچگی کے بعد دوسال تک غذائی ضروریات کے حوالے سے آگاہی اور پہلے 1000دن کی اہمیت،حاملہ خواتین،دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے صحت سے متعلقہ اگاہی کا قیام عمل میں لایا جایگا، مزید براں 6ماہ سے 24ماہ کے بچوں میں وٹامن اور معدنیات سے بھرپور ساشے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا،سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر کی جانب سے خواتین اور بچوں کے لیے صحت سے متعلقہ تربیتی سیمینار،سیشن کا قیام عمل میں لایا جائیگا اس کے علاوہ مرکز صحت پر ہفتہ غذائیت کے دوران غذائیت سے متعلق معلوماتی ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور عوام کو صحت اور غذائیت سے متعلقہ آگاہی فراہم کی جائے گی اور کمیونٹی سے ایل ایچ ڈبلیو کی جانب سے غذائی کمی کے شکار ریفر کیے جانیوالوں بچوں کو غذائی قلت کے خاتمہ کے لیے علاج فراہم کیا جائے گا۔اس کے علاوہ حاملہ خواتین کو (BISP) بینیفیشری کے حوالہ سے اگاہ کیا جائے گا۔ اس ضمن میں ضلع بہاولنگر کی عوام سے گذارش ہے کہ وہ محکمہ صحت کی طرف سے متعین کردہ ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور حاملہ خواتین و بچوں کی صحت کو بہتربنانے میں اپنا فعال کردار اداکریں۔
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عامر رضا چیف ایگزیکٹو آفیسر(CEO)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر، اور ڈاکٹر شوکت علی وٹو، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر(IRMNCH & NP) پروگرام ضلع بہاولنگر نے میڈیا سے اجلاس کے دوران کیا۔