November 16, 2026

جھنگ (محمد ناصر) میونسپل کمیٹی میں گزشتہ 20 دن سے نادرا کے بل کی عدم ادائیگی کی وجہ

20250413_192931

جھنگ (محمد ناصر) میونسپل کمیٹی میں گزشتہ 20 دن سے نادرا کے بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سسٹم بند کر دیا گیا لاکھوں روپے مالیت کے کمپیوٹر محض ایک کھلونا بن گئے ہزاروں سائلین کو پریشانی کا سامنا عملہ کی طرف سے روزانہ سائلین کو جھوٹ کی کہانیاں سنا کر واپس بھیج دیا جاتا ہے تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کی اندراج پیدائش اور دیگر اہم سرٹیفکیٹ گزشتہ بیس روز سے نادرا کی طرف سے ویب سائٹ بند کر دی گئی ہے وجہ بل کی ادائیگی نہ کرنے کی بتائی گئی ہے روزانہ ہزاروں سائلین اپنے قیمتی اور اہم سرٹیفکیٹ اندراج یا پھر ڈیٹا لینے کے لیے آتے ہیں لیکن روزانہ نئی جھوٹ کی کہانی سنا کر انکو گھروں میں واپس بھیج دیا جاتا ہے ذرائع کے مطابق سینکڑوں سائلین ملک سے باہر جانے کے لیے میونسپل کمیٹی سے ڈیٹا لینے آتے ہیں لیکن انکو ڈیٹا نہیں مل رہا ہے جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی اور نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے میڈیا کو شکایت کرتے ہوئے کہا کہ سست ترین اور نااہل عملہ کام کر رہا ہے کبھی نیٹ بند تو کبھی نادرا کا مسئلہ سنا کر سارا دن موبائل فون میں کھیلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے