سمارو رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی ضمنی الیکشن این اے 213
سمارو رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی
ضمنی الیکشن این اے 213
پیپلز پارٹی کے ایم پی اے نواب تیمور تالپور کے صاحبزادے نواب شہمیر تالپور نے سامارو شہر کے وارڈ نمبر 2 میں فقیر برادری کی جانب سے کارنر میٹنگ میں شرکت کی، جس میں فقیر برادری نے نواب شہمیر تالپور کا پرجوش استقبال کیا۔ پنڈال جئے بھٹو اور جئے شہمیر تالپور کے نعروں سے گونج اٹھا۔ پروگرام کی قیادت فقیر برادری کے رہنما فقیر علی نواز انصاری نے کی جس میں فقیر برادری نے بھرپور شرکت کی۔ کارنر میٹنگ میں فقیر علی نواز نے کہا کہ فقیر برادری نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وفاداری کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنے ووٹ کی طاقت سى اپنى پولنگ سے کینیڈیٽ کو جتوايا ہے اور انشاء اللہ اس بار بھی ہم محترمہ صباء تالپور کو تیر پر کیل ٹھونک کر کامیاب کرين گے۔ فقیر برادری نے نواب شہمیر تالپور اور دیگر مہمانوں کو اجرک کے تحائف پیش کیے۔ سامارو شہر کی فقیر برادری کے مہمانوں میں سید ساجد شاہ بخاری، سیٹھ عمان عمر قائم خانی، وديره لاریب ذوالفقار خاصخیلی، شکیل احمد قائم خانی، جھانزیب سرتاج قائم خانی، پیپلز پارٹی کے تعلقه انفارمیشن سیکرٹری داتر بخش سىيهنو۔ ڈاکٹر سید انور شاہ، جاوید امید خان، قائم خانی ظہیر قائم خانی سید ایاز غلام نبی شاہ، وائس چیئرمین نول راؤ مہیشوری اور دیگر آنے والے دوستوں نے اظہار تشکر کیا۔ “فقیر علی نواز انصاری راجو، فقیر کونسلر فقیر خان محمد، فقیر حق نواز انصاری اور فقیر برادری کا شکریہ۔”