November 16, 2026
20250415_080504

سی سی ٹی وی فوٹیج

کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی نے 30 سالہ سمیہ سیلم رضا کو اس وقت کچل دیا جب وہ اپنے والد کے ساتھ واک کر رہی تھی۔ شدید زخمی حالت میں سمیہ کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ سمیہ چار بھائیوں کی اکلوتی بہن تھیں۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے پولیس نے تحقیقات کیں اور گاڑی کے 16 خریداروں کا سراغ لگایا۔ آخر کار 16واں خریدار ہی ملزم نکلا، جس نے اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔