خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) محکمہ ء تعلیم حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) محکمہ ء تعلیم حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی زیر نگرانی ضلع خوشاب کے سرکاری سکولوں میں بھی بھرپور طریقے سے پنجاب کلچر ڈے منایا گیا ۔ اس دن کی مناسبت سے اساتذہ کرام اور بچوں نے مختلف سرگرمیاں پرفارم کر کے پنجاب کی ثقافت کو خوب اجاگر کیا ۔ اس حوالے سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فار بوائز مٹھہ ٹوانہ میں پنجاب ٹیچرز یونین ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری ملک شوکت حیات شاہی کھرل نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے انہیں پنجاب کلچر ڈے کی اہمیت بارے تفصیلا” آگاہ کیا جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز عینوں تھل میں ہیڈ ماسٹر سردار شجر عباس خان بلوچ کی قیادت میں ادارہ ہذا کے اساتذہ کرام اور طلباء نے پنجاب کلچر ڈے منایا ۔ اس موقع پر اساتذہ کرام نے پگڑیاں باندھ کر مقامی روایتی لباس کو پہن کر علاقائی ثقافت کو اجاگر کیا ۔ اسی طرح ضلع خوشاب کے دیگر متعدد سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی پنجاب کلچر ڈے منایا گیا اور طلباء نے مختلف سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی لی ۔