عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور
عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس عمرکوٹ کے دربار ہال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہماری اولین ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں عملے کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے، لہٰذا وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کریں تاکہ شفاف انتخابات یقینی بنائے جا سکیں،انہوں نے کہا کہ تمام امیدواروں اور افسران کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا ہوگا، مزید کہا کہ این اے 213 پر 17 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے موقع پر امن و امان قائم رکھنا پولیس کا انتہائی اہم فرض ہے تاکہ ووٹرز بلاخوف اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں، اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور اس میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر میرپور خاص امتیاز کلہوڑو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حلقہ این اے 213 کے ضمنی انتخابات میں ضلع عمرکوٹ کی کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 8 ہزار ہے، انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کل 21 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے، جن میں سے تین امیدوار دستبردار ہو گئے اور باقی 18 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ کل 498 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں اور 1816 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، ضمنی انتخابات میں 4628 پولنگ اسٹاف ڈیوٹی انجام دیں گے، اس کے علاوہ ریجنل اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ سیل بھی قائم کیے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ پلان بھی مکمل کر لیا گیا ہے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عمرکوٹ نویدالرحمن لاڑک نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں، اگر کوئی بھی ملازم انتخابی ڈیوٹی میں غفلت برتے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد میمن نے اجلاس کو سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات کے لیے سیکیورٹی پلان مکمل کر لیا گیا ہے، اس میں 4200 اہلکار ڈیوٹی دیں گے، جب کہ دیگر اضلاع سے بھی سیکیورٹی فورسز اور افسران تعینات کیے جائیں گے جس میں کل 7 ایس ایس پیز، 12 ڈی ایس پیز اور دیگر پولیس اہلکار شامل ہوں گے، اجلاس میں این اے 213 کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر و ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نویدالرحمن لاڑک، ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد میمن، ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص امتیاز کلہوڑو، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمرکوٹ سید طیب انور بخاری، ریٹرننگ آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر سامارو و پتھورو سنجے کمار ترکیو، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر محمد عالم سومرو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد علی نھڑی ، ایکسئین حیسکو عمرکوٹ امتیاز علی میمن، ڈسٹرکٹ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد اسلم بھٹی، پرنسپل ڈگری کالج عمرکوٹ پروفیسر عبدالرؤف سومرو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نور محمد شیخ، پرنسپل ڈگری کالج ڈھورو نارو کمال مصطفی وسان، ڈی او ایجوکیشن عنایت اللہ، سی ایم او ضلع کونسل عمرکوٹ امتیاز ھالیپوٹو، ایکسئین ایجوکیشن ورکس وشال داس، ایکسئین بلڈنگ حاجی عبدالمجید منگریو، ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ یوسف شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر گنیش داس کھتری، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سلیمان راہمون، نیشنل بینک مینجر روی کمار، ڈی ایم، پی پی ایچ آئی ڈاکٹر شرف الدین میمن، سیکرٹری آر ٹی اے سید شیراز علی شاہ، ٹاؤن آفیسر فرحان لغاری سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔