خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرنے کہا ہے کہ سرکاری امور کی
خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرنے کہا ہے کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریونیو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اے ڈی سی (آر) عبدالستار خان،اے سی خوشاب چوہدری ضیاء اللہ ریونیو افسران اور پٹواری حضرات نے شرکت کی۔ صدر اجلاس نے تمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور پٹواریوں کو سرکاری وصولی واجبات کے ٹارگٹ تفویض کئے اور ہدایت کی کہ سرکاری وصولیوں کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔صدر اجلاس کو پچھلے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں اور ان پر عمل درآمد کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گی۔