ایڈیشنل ائی جی محمد علی نے ٹانک و پشاور پولیس جوانوں میں نقعد توسیفی اسناد تقسیم کیے
ایڈیشنل ائی جی محمد علی نے ٹانک و پشاور پولیس جوانوں میں نقعد توسیفی اسناد تقسیم کیے
پشاور( سید گوہر شاہ )
آج سنٹرل پولیس آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل آئی جی پی آپریشنز محمد علی بابا خیل نے پشاور اور ٹانک کے افسران و جوانان کو دہشت گردوں، راہزنوں اور ڈکیتوں کے خلاف کارروائیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے تھانہ ہشت نگری کی حدود میں بینک آف پنجاب کی کیش وین کو لوٹنے والے 4ملزمان کو 12گھنٹے کے اندر اندر ٹریس کرکے گرفتاری عمل میں لائی تھی اوراسمیں 3کروڑ 49لاکھ سے زائد لوٹی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والے دو موٹر سائیکل، کیری ڈبہ اور اسلحہ بھی برآمد کیاتھا۔اسی طرح ٹانک پولیس نے رات کی تاریکی میں دہشت گردانہ حملہ ناکام بناتے ہوئے نہایت جرات و بہادری کا مظاہرہ کرکے ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کیا جبکہ 4دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہو گئے تھے۔اس کے علاوہ آپریشنز برانچ سی پی او کے منسٹریل اور ایگزیکٹیو عملے کو اپنی ذمہ داریاں جاں فشانی اور احسن طریقے سے نبھانے پر انعامات سے نوازا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پی محمد علی بابا خیل نے انعام یافتہ گان کی پیشہ ورانہ کمٹمنٹ اور دن رات سخت کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کے خلاف جرات و بہادری کے پیکر بن کر ہر چیلنج کا سینہ تان کر مقابلہ کررہی ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ خیبر پختونخوا کی نڈر اور جری پولیس فورس دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینک کرصوبے کو امن کا گہوارہ بنائے گی۔ ایڈیشنل آئی جی پی آپریشنزنے مزید کہا کہ شرپسندوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیاں خیبر پختونخوا پولیس کی پروایکٹیو پولیسنگ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایڈیشنل آئی جی پی نے تمام انعام یافتہ گان بالخصوص ٹانک پولیس کی پولیس چوکی پر رات کی تاریکی میں دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے کی بے مثال بہادری کو بے حد سراہا اور انعام یافتہ گان پر زور دیا کہ وہ آئندہ بھی اپنی بہترین کارکردگی سے فورس کی قدر و منزلت میں اضافہ کریں گے۔
ایڈیشنل آئی جی پیز ہیڈ کوارٹرزاول خان ، انٹرنل اکاﺅنٹیبلیٹی محمد عالم شینواری اورڈی آئی جی فنانس فدا حسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔