November 16, 2026

قصور مین سٹی روڈ کوٹ محلہ دربار بابا بھرپور شاہ کا

IMG-20250414-WA0300

قصور
مین سٹی روڈ کوٹ محلہ دربار بابا بھرپور شاہ کا ٹرانسفارمر خراب ہونے پر اہلیان علاقہ نے واپڈا سے مایوس ہو کر خود سے پیسے اکھٹے کر کے ٹرانسفارمر ٹھیک کروانے کیلئے دیئے واپڈا اہلکاروں نے مذید کی ڈیمانڈ کر دی،شہریوں میں سخت تشویش

تفصیلات کے مطابق قصور سٹی کے مین علاقے روڈ کوٹ کے محلے دربار بابا بھرپور شاہ میں بجلی کا ٹرانسفارمر تین دن قبل آندھی و بارش کے باعث جل گیا تھا جس پر اہلیان علاقہ نے واپڈا حکام کو بارہا بتایا جنہوں نے کہا کہ اس کی کوائل جل چکی ہے جو کہ پیسے دیے کر ٹھیک کروانی پڑے گی اس پر شہریوں نے واپڈا اہلکاروں کو کہا کہ آپ کا کام ہیں آپ کروا کر دیں تاہم کوئی بات نہیں بنی تو مایوس ہو کر اہلیان علاقہ نے لگ بھگ 35 ہزار روپیہ اکھٹا کرکے واپڈا حکام کو ٹرانسفارمر کی مرمت کیلئے دیا تاہم واپڈا حکام نے مذید کی ڈیمانڈ کر دی
شہری اس معاملے میں بتاتے ہیں کہ پچھلے سال بھی ٹرانسفارمر جل جانے پر پیسے اکھٹے کرکے دیئے جاتے رہے ہیں اور اب آغاز گرمی سے ہی ایک بار پھر سے واپڈا حکام نے بجائے ٹرانسفارمر مرمت کرنے کے پیسے مانگنے شروع کر دیئے ہیں اور مذید کی ڈیمانڈ کی ہے جبکہ ہم پہلے ہی بجلی کے بلوں کی مد میں کئی ٹیکسز ادا کر رہے ہیں اوپر سے ہر کام کے پیسے بھی دینے پڑتے ہیں جو کہ واپڈا کا فرض ہے
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور ایس ای لیسکو واپڈا قصور سے نوٹس لے کر فرائض میں غفلت برتنے والے واپڈا اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا یے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات