November 16, 2026

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا نجی کمپنی سے معاہدہ، صفائی کا نظام مزید بدتر۔

IMG-20250414-WA0226

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا نجی کمپنی سے معاہدہ، صفائی کا نظام مزید بدتر۔

میلسی (محمدمختارسولگی) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی کا نظام نجی کمپنی جے وی ڈائیوو کے سپرد کیے جانے کے بعد شہر کے حالات مزید خراب ہو گئے۔ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور تعفن سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحصیل بھر میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ایک ہزار سے زائد سینٹری ورکرز بھرتی کرنا تھے، مگر ابھی یہ عمل مکمل نہیں ہوا تھا کہ متعدد ورکرز نے تنخواہوں میں کٹوتیوں کی شکایت کرتے ہوئے نوکری چھوڑ دی۔ سینٹری ورکرز کے مطابق انہیں وقت پر تنخواہیں نہیں ملتیں اور کٹوتیاں بھی کی جاتی ہیں، جس کے باعث ان کے لیے روزمرہ زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو چکا ہے اور انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، ورنہ یہ صورتحال کسی بڑے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔