*پنجاب کلچر ڈے پر ساہیوال پولیس ثقافتی رنگ میں ڈھل گئی۔۔*
*پنجاب کلچر ڈے پر ساہیوال پولیس ثقافتی رنگ میں ڈھل گئی۔۔*
*پنجاب کلچر ڈے پر ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمن خان نے دفتر میں پنجابی پگڑی پہن کر فرائض سرانجام دیئے۔*
*پنجاب کلچر ہماری پہچان ہے جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ڈی پی او ساہیوال*
مورخہ (14اپریل2025) پنجاب پانچ دریاؤں کی سرزمین ہے جس کا خوبصورت کلچراور دلفریب روایات کا تحفظ اور پرچار ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔حکومت پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے پیش نظر ڈی پی او ساہیوال نے پنجابی کلچر کو اجاگر کرنے کے لئے دوران ڈیوٹی روایتی پگڑی پہنی اور فرائض منصبی سر انجام دیئے۔
اس موقع پرڈی پی او ساہیوال نے کہاکہ پنجاب کلچر ڈے کومنانا ایک احسن روایت ہے اور اس دن کو منانے کا مقصد سرزمین پنجاب کی خوبصورت ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے آگے بڑھاناہے۔۔ ڈی پی او ساہیوال نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے کلچر کو نہ صرف زندہ رکھتی ہیں بلکہ
اسکے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بناتی ہیں۔
*ترجمان ساہیوال پولیس*