عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف ) حلقہ این اے 213 عمرکوٹ سے بڑی سیاسی پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار اور مرکزی صدر کسان ونگ، میر امان اللہ تالپور نے تحریک انصاف پاکستان اور دریاھ بچایو کمیٹی سندھ کے مشترکہ امیدوار لال مالھی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ جلسہ میں دوست محمد میمن, سابقہ ایم این اے عالم گیر خان، ضلع ناٸب صدر ن لیگ سید صفدر علی شاہ و دیگر موجود تھے لال مالھی نے میر امان اللہ تالپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “یہ اتحاد صرف انتخابی جیت نہیں بلکہ سندھ کے عوام کے حقوق، پانی کے تحفظ اور جمہوریت کی مضبوطی کی طرف ایک قدم ہے۔ میر امان اللہ تالپور نے اس موقع پر ایک پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سندھ کی دھرتی، اس کے پانی، اس کے کسانوں، اور مظلوم عوام کے مفاد میں لال مالھی کی حمایت کا اعلان کر رہا ہوں۔ لال مالھی نہ صرف ایک دیانتدار اور باصلاحیت رہنما ہیں بلکہ وہ سندھ کے حقوق کے لیے عملی جدوجہد کی علامت بن چکے ہیں۔ یه جو اتحاد تشکیل پایا ہے، وہ سندھ کی بقا، کسانوں کے حقوق، اورصاف شفاف جمہوریت کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔ انہوں نے مزید کہا میری وفاداری اس زمین سے ہے، اور میں ہر اس آواز کے ساتھ کھڑا ہوں جو عوام کے حق کی بات کرے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]