اراٸیں برادری کے لیے بہت بڑا سانحہ
اراٸیں برادری کے لیے بہت بڑا سانحہ
ستیانہ بنگلہ کی نامور سماجی شخصیت میاں علیم شاہد المعروف علیم سنیارا اور میاں صنم سلطان المعروف صنم سنیارا کو شادی کی تقریب پر جاتے ہوئے راستہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے ان کے ساتھیوں شاہزیب اور عبدالسلام سمیت قتل کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آنے والے دو افراد عتیق طفیل اور سیف الرحمن شدید زخمی ہیں جن کی ہسپتال میں حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ میاں علیم شاہد المعروف علیم سنیارا کے قتل پر ستیانہ بنگلہ کے مستحق افراد یتیم ہوگئے ہیں بتایا جارہا ہے کہ ان کی سخاوت کا یہ عالم تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر علیم ہاؤس سے راشن مستحقین کو بھجوایا جاتا تھا