November 16, 2026

*فیصل آباد گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد قتل!!*

20250413_192634

*فیصل آباد گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد قتل!!*

تحصیل جڑانوالہ کے علاقے بوٹے والی جھال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 32 سالہ علیم شاہد، 30 سالہ صنم سلطان اور 23 سالہ صہیب علی کے نام سے ہوئی ہے، جو چک نمبر 30 کے رہائشی تھے۔ زخمیوں میں 42 سالہ محمد عتیق اور 25 سالہ عبدالسلام شامل ہیں، جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔