November 16, 2026

‏آخری جملوں پر خصوصی توجہ دیں!

20250413_192931

‏آخری جملوں پر خصوصی توجہ دیں!

چین نے امریکی لگژری برانڈز کے راز فاش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے—وہ ایسی مصنوعات پیش کر رہا ہے جو صرف چند سو ڈالر میں بنتی ہیں، لیکن مغربی لگژری برانڈز انہیں ہزاروں ڈالر میں فروخت کرتے ہیں۔ تاہم، یہ حکمتِ عملی کامیاب ہوگی یا نہیں، یہ ابھی دیکھنا باقی ہے، کیونکہ صارفین صرف مصنوعات نہیں بلکہ برانڈ کی عزت اور وقار کی وجہ سے انکو ملنے والی اہمیت کی قیمت ادا کرتے ہیں۔ جب کسی لگژری برانڈ کی شان کم ہو جائے، تو اس کی قدر بھی گھٹ جاتی ہے۔

لگژری برانڈز کا کمال صرف مارکیٹنگ ہی نہیں، بلکہ پیداواری لاگت کو پوشیدہ رکھنا بھی ہے—اور اب یہ راز کھل رہا ہے۔

مستقبل میں، اصل لگژری شاید نایاب اور قیمتی دھاتوں (جیسے ناپید میٹلز) سے بنی مصنوعات تک محدود ہو جائے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ان معدنیات پر کنٹرول کے لیے اتنی شدید کشمکش جاری ہے۔ نا صرف لگژری مصنوعات بلکہ مستقبل کی ٹیکنالوجی کا انحصار بھی انہی قیمتی دھاتوں کے حصول سے منسلک ہے جو جدید آلات بنانے میں استعمال ہورہی ہیں۔ یہ قیمتی دھاتیں محض چند مخصوص ممالک میں پائی جاتی ہیں، جن میں پاکستان اور افغانستان سرفہرست ہیں۔

اور اسی تناظر میں پاکستان کا مائنز اینڈ منرل ایکٹ آتا ہے، جو وہ طوطا ہے، جس میں عاصم منیر کی جان قید ہے! کیونکہ امریکہ بھی ان قیمتی دھاتوں تک رسائی چاہتا ہے، اور چین بھی۔ ان کا سودا کرکے، عاصم منیر عمران خان کو جیل میں رکھتے ہوئے اپنی حکمرانی قائم رکھنا چاہتا ہے۔ میجر عادل راجہ