ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)فوکل پرسن ریسکیو ٹیم ہارون آباد لیاقت سکھیرا نے کہا
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)فوکل پرسن ریسکیو ٹیم ہارون آباد لیاقت سکھیرا نے کہا کہ ایک 37 سالہ شخص کو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دل کا دورہ پڑا۔ ریسکیو موٹر سائیکل کا عملہ ایمرجنسی کال کے ایک منٹ میں موقع پر پہنچ گیا۔ انہوں نے اس شخص کو بغیر پلز کے پایا اور فوری طور پر سی پی آر شروع کیا۔ ٹیم نے جان بچانے کی کوششیں جاری رکھیں اور سی پی آر کرتے ہوئے مریض کو ایمبولینس میں منتقل کیا۔ اس کے بعد اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ مکمل صحت یاب ہو گئے۔…