November 16, 2026

عمرکوٹ(رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف)کنری نوحانی برادری کی جانب سے زرعی

IMG-20250413-WA0164

عمرکوٹ(رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف)کنری نوحانی برادری کی جانب سے زرعی زمین اور پلاٹ پر مبینہ قبضہ کے خلاف احتجاج، بالا حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں پرانی کنُری کے رہائشیوں نوحانی برادری کے ایک درجن سے زائد افراد نے عبداللہ نوحانی، واحد نوحانی، عثمان نوحانی، اکرم نوحانی، دلاور نوحانی کی قیاد ت میں زرعی زمین اور پلاٹ پر مبینہ قبضہ کے خلاف پریس کلب کنری سامنے احتجاج کیا اس موقع پر مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے بااثرافراد کے خلاف سخت نعرے بازی کی مظاہرین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ انکی برادری کے چند بااثر افراد شیر محمد اور عباس ان کی زرعی زمین اور پلاٹ پر قبضہ کر نے کی کوشش میں مصروف ہیں،انہوں نے بتایا کہ زمین اور پلاٹ کے تمام قانونی دستاویزات انکے پاس موجود ہیں اوروہ اصل مالک ہیں اسکے باوجو د بااثر افراد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قبضے کی نیت سے انکے گھروں پرحملہ کیا اور وہ انکو جان سے مارنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ تحریری طورپر شکایت لیکر مقامی پولیس انتظامیہ کے پاس گئے مگر منت سماجت کے باوجودکسی نے انکی ایک نہیں سنی جوکہ سراسرظلم وذیادتی ہے،انہوں بالاحکام سے نوٹس لینے اورانصاف کی فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔