عمرکوٹ میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ایم پی اے سندھ رانا ہمیر سنگھ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرانے کے لیے ملاقاتیں
عمرکوٹ میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ایم پی اے سندھ رانا ہمیر سنگھ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرانے کے لیے ملاقاتیں
عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 پر انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رانا ہمیر سنگھ سوڈھو کی جانب سے رانا ہاؤس عمرکوٹ میں ضلع کی مختلف یونین کونسلوں اور میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے مختلف وارڈوں کے لوگوں سے ملاقاتیں کی گئیں۔ آج رانا ہاؤس عمرکوٹ میں اور کل نیوچھور میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ تفصیلات ے مطابق عمرکوٹ ضلع کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 213 پر انتخابی سرگرمیاں زوروں پر ہیں۔ گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کے لیے ایم پی اے رانا ہمیر سنگھ سوڈھو نے رانا ہاؤس عمرکوٹ میں ضلع کی مختلف یوسیز کے معززین اور میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے مختلف وارڈز کے لوگوں جن میں مہراج چیتن جوشی، رمیش کمار رتنا نی، ڈاکٹر لالچند کھتری، حاجی الہ بچایو کھوسو، شوکت ادھیپوری، ڈاکٹر سالک سومرو، بھوم سنگھ سوڈھو، مبارک علی منگریو، پرتھوی سنگھ سوڈھو، ڈاکٹر پدم سنگھ سوڈھو، کانجی مل میگھواڑ، فرسو مل مالہی، کامریڈ یوسف نھڑی، پونم چند، کرشن بجیر سمیت دیگر معزز افراد شامل تھے، سے ملاقاتیں کیں۔آج 12 اپریل کو رانا ہاؤس عمرکوٹ میں اور کل 13 اپریل کو نیوچھور میں جلسہ منعقد کیا گیا ہے۔ ملاقاتوں کے دوران ایم پی اے رانا ہمیر سنگھ سوڈھو نے کہا کہ 17 اپریل کو ہونے والی انتخابی مہم کے حوالے سے یہاں آئے ہوئے تمام افراد کو پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرانا ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کو عزت اور مقام دیا ہے۔ مجھے آپ سب سے یہ امید ہے کہ جیسے پہلے مجھے عزت دی گئی ویسے ہی اب بھی دی جائے گی۔ ہمیں صرف ایک ہی نشان پر ووٹ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی میری آواز پر یہاں پہنچے ہیں، ان سے کہوں گا کہ پارٹی امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔