ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)اللہ اور رسول کے پیغام کو مخلوق تک پہنچانے والے اللہ کے دوست ہیں،
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)اللہ اور رسول کے پیغام کو مخلوق تک پہنچانے والے اللہ کے دوست ہیں،
اہل حدیث یوتھ فورس جاہلیت کے اندھیروں کو دور کر کے وحدانیت کی روشنی سے کائنات کو منور کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے اور ایسے ہی لوگ اللہ کے نزدیک پیارے ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار تاجر رہنما راجہ اصف محمود جنجواعہ اور ملک محمد ریاض خلجی نے اہل حدیث یوتھ فورس کی حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،
انہوں نے مزید کہا کہ اہل حدیث یوتھ فورس جس طرح نوجوانوں میں دعوت و تبلیغ کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے
اہل حدیث یوتھ فورس ٹیم نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی ضامن ہے استقبالیہ کمیٹی نے خصوصی کی پنڈال امد پر پھول کی نچھاور کیں اور مالائیں پہنا کر ان کا استقبال کیا ،تقریب میں تحصیل امیر ماسٹر طاہر ،سرپرست مرکزیہ حاجی نصیر، جنرل سیکرٹری عبداللہ گجر، چوہری موسم کاری ،الیاس مدنی
اہل حدیث یوتھ فورس کے نو منتخب صدر شیخ زاہد ،جنرل سیکرٹری ملک اعظم، حاجی کفایت اللہ اور سینکڑوں کارکنان نے تقریب میں شرکت کی۔