November 16, 2026

ہمایون خان کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔عالم زیب خان مہمند

IMG-20250413-WA0119

ہمایون خان کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔عالم زیب خان مہمند

کے پی عوام کیلئے فخر کی بات ہے کہ ایک بڑی پارٹی کا مرکزی جنرل سیکرٹری پختونخوا سے ہے۔سینئر رہنما کی میڈیا سے گفتگو

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر عالم زیب خان نے کہا کہ ہمایون خان کو مرکزی جنرل سیکرٹری اور تمام مرکزی کابینے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمایون خان کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہونا خیبرپختونخواہ کے عوام سے محبت کا اظہار ہیں اور یہ پختون خواہ کے عوام کیلے فخر کی بات ہے کہ ایک بڑی پارٹی کا مرکزی جنرل سیکٹری خیبرپختونخواہ سے ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر عالم زیب خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ ملکی ترقی اور عوام کو درپیش مسائل و مشکلات حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی مقبولیت کی طرف گامزن ہے۔