ڈاکٹر بلال الحق: وہ پاکستانی سائنس دان جسے دنیا نے پہچانا، پاکستان نے نہیں!
ڈاکٹر بلال الحق: وہ پاکستانی سائنس دان جسے دنیا نے پہچانا، پاکستان نے نہیں!
گزشتہ روز میں نے جیوگرافیکل سوسائیٹی آف امیریکہ کے جریدے میں دنیا کے اہم ڈیلٹاؤں میں شائع ہونے والی ایک ریسرچ کے حوالے سے سندھ کے ڈیلٹا کی تباہی اور بربادی پر اعدا و شمار کے ساتھ ایک رپورٹ پوسٹ کی تھی۔
مگر مخصوص طبقے کے کچھ “ماہرین” نے اس رپورٹ کے شریک مصنف ڈاکٹر بلال الحق کی ساکھ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔ اس لیا اُن کا تعارف پیش کر رہا ہوں تاکہ اُن پر تنقید کرنے والوں کو معلوم ہو کہ سورج پر تھوکنے سے سورج کا کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے:
ڈاکٹر بلال الحق عالمی شہرت یافتہ ماہرِ ارضیات (Geoscientist) ہیں جنہوں نے سمندری ارضیات (Marine Geology)، طبقہ بندیاتی ارضیات (Stratigraphy)، اور تاریخی سطحِ سمندر میں تبدیلی (Eustatic Sea-Level Change) کے میدان میں انقلابی کام کیا ہے۔
ان کے ٹریل بلیزر تحقیقی کارناموں نے نہ صرف ہمیں زمین کی ساخت اور سمندری تاریخ کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دی ہے بلکہ ماحولیاتی تبدیلیوں (Climate Change)، ساحلی علاقوں کی بقا (Coastal Resilience)، اور انسانی تہذیبوں پر ارضی اثرات کی پیشگوئی کے میدان میں بھی ایک ن