چیچہ وطنی سے اقبال نگر یونین کونسل نمبر 78 اقبال نگر کے تمام
چیچہ وطنی سے
اقبال نگر یونین کونسل نمبر 78 اقبال نگر کے تمام چکوک اور اڈا اقبال میں صفائی کا نظام درہم برہم،
بلدیہ ملازمین کی کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود
*صاف ستھرا پنجاب کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے*
تفصیلات کے مطابق
چیچہ وطنی کی یونین کونسل نمبر 78 اقبال نگر کے تمام چکوک اور اڈا اقبال نگر میں صفائی کا نظام درہم برہم ہے گلیوں محلوں میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوۓ ہیں چک 16 چودہ ایل جو کہ تحصیل چیچہ وطنی کا سب سے بڑا گاؤں ہے اس میں سیورج کا نظام درہم برہم ہے بارش آتے ہی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے لگتا ہے اس کے ساتھ اڈا اقبال نگر بائی پاس پر خالی پلاٹ اور چک 11 چودہ ایل کواٹر فارم کے مین رستے پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوۓ ہیں جس کی وجہ سے ڈینگی کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ جو کہ انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
علاقہ مکین شدید اذیت سے دو چار، کوئی پرسان حال نہیں، سکول جانے والے بچوں اور راہ گیروں نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ارباب اختیار سے گزارش کرتے ہیں کہ ہم بھی پاکستانی ہیں حکومت کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو ملنے والی سہولتوں کے دیہاتوں میں بھی رہنے والے یکساں حقدار ہیں شہروں میں ملنے والی سہولتیں دیہی علاقوں میں رہنے والوں کو بھی ملنی چاہیے۔ لہذا فلفور ڈی سی او ساہیوال نوٹس لے اور یونین کونسل نمبر 78 اقبال نگر کی خود نگرانی کرکے صفائی کے عمل کو جاری رکھیں تاکہ لوگ بیماریوں سے بچ سکیں اور سکھ کا سانس لے سکیں۔