November 16, 2026

فیصل آباد۔محمدعلی مصطفائی کی رپورٹ ۔رات کی تاریکی میں چپکےسے غزہ کےمظلوم مسلمانوں

IMG-20250412-WA0386

فیصل آباد۔محمدعلی مصطفائی کی رپورٹ ۔رات کی تاریکی میں چپکےسے غزہ کےمظلوم مسلمانوں پر امریکہ اور برطانیہ کے پروردہ یہود ہنود کے ناجائز دہشتگرد اسرائیلی غنڈوں نے شب خون مارا اور غزہ مٹی کا ڈھیر بن گیا عالم اسلام کی بےحسی کا یہ حال ہے کہ غزہ کےمظلوموں کا کوئی پرسان حال نہیں ہیومن رائٹس کےنام پر بننےوالی این جی اوز اور انسانیت کا درس دینے والےدانش مند مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوے ہیں سپرپاور طاقتیں تباہی کو ایسے دیکھتے ہیں جیسے اسلحہ کا پریکٹکل ہورہا ہے عالمی گماشتوں نے جذبہ جہاد رکھنےوالوں کےہاتھ باندھ کر دہشتگردی کا لیبل لگا فلسفہ جہاد مسخ کردیا آج عالم اسلام سامراجی ابلیسی فتنہ میں گھرکر چکا ہے خون اور لاشیں عام ہیں بھوک اور مہنگائی عام ہےایسےمیں المصطفی فاؤنڈیشن پاکستان کےتمام کارکن مرکزی قیادت سمیت عزت مآب ڈاکٹرخالد حسین شہزاد کےوژن کےمطابق پورےملک میں ہر فتنے پر آواز کو بلند کیاجہاں احتجاج کی ضرورت تھی پرامن طریقےسےارباب اختیارتک اپنا نقطہ نظرگوش گزار کیا ہے اور
وطن عزیز پاکستان کو امن اور استحکام کا گہوارہ بنانے کےساتھ ساتھ خدمت خلق کو اپنا وطیرہ بناے ہوے ہیں المصطفی فاؤنڈیشن پاکستان کےمرکزی چیئرمین ڈاکٹر خالد حسین شہزاد اور مرکزی سیکرٹری جنرل محمد شاہد جوپو سیالوی نے پورےملک میں المصطفی فاؤنڈیشن کےپلیٹ فارم سےغزہ کےمظلوموں کی آزادی اور ان پرہونے والے ظلم کےخلاف احتجاجی ریلیوں میں خطاب کرتے ہوے کہا ہے ہم علماءکرام کی طرف سے فتوی جہاد کا خیر مقدم کرتے ہیں اور افواج پاکستان کےشانہ بشانہ لڑنے کےلیے تیار ہیں اور مقتدر حلقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کی غزہ کے معصوم بچوں اور معصوموں کا قتل عام بند کیا جاےاور فوری ریلیف مشن کےلیے ٹیمیں تشکیل دے کر غزہ کےزخمیوں کےعلاج اور خوراک کےلیے فوری اقدامات کیے جائیں المصطفے فاؤنڈیشن ہر وقت خدمت کےلیے تیار ہے ..
ا