November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب

IMG-20250412-WA0374

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے گورنمنٹ ہائ سکول فاربوائز پیلووینس تھل میں سولر سسٹم کاافتتاح کردیا۔ انہوں نے اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور چیف گیسٹ شرکت کی جبکہ ڈی ای او سیکنڈری سکولز یاسین ساجد ، ڈپٹی ڈی ای او ملک شیر بہادر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک احمد خان بھی زینت محفل تھے۔ اس موقع پر سی ای او ڈاکٹر محمد قیوم خان نے ادارہ ہذا میں سولر سسٹم کی تنصیب پر سربراہ ادارہ ملک اخترحسین بنگی اور ان کی پوری ٹیم کی طرف سے اپنی مددآپ کے تحت سولرسسٹم نصب کروانے پر شاندارالفاظ میں خوب پذیرائ کی۔ قبل ازیں سکول ہذا میں آمد پر مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد قیوم خان اور دیگر آفیسرز تعلیم کا پرتپاک استقبال بھی کیاگیا۔ واضح رہے کہ فی الوقت ضلع خوشاب کا سب سے بڑا سولر سسٹم
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پیلووینس ضلع خوشاب میں حصہ پرائمری اور مڈل میں آٹھ سولر پینلز 10 kv انورٹر کے سولر سسٹم لگا دیا گیا ہے جبکہ حصہ ھائ میں بھی اسی طرح کا آٹھ سولر پینلز اور 10kv انورٹر کے ساتھ دوسرا سولر سسٹم لگایا گیا ہے۔ رئیس مدرسہ ہذا کے مطابق دونوں سسٹمز کا مکمل خرچ مستری مزدور تک ڈونیشن سے کیا گیاہے۔۔