November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نوزشریف اور صوبائ

IMG-20250412-WA0373

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نوزشریف اور صوبائ وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کے وژن کے مطابق,چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹرمحمدقیوم خان کی زیر نگرانی ، ڈی ای او سیکنڈری سکولز یاسین ساجد کی راہنمائ میں گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 47 ایم بی خوشاب میں مورخہ 14 اپریل بروز سوموار ” پنجاب کلچر ڈے” بڑے تزک واحتشام سے منایا جاءے گا. یہ بات پرنسپل ادارہ ہذا ملک حمید اصغر وٹو نے میڈیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوءے بتائ۔ انہوں نے بتایا کہ خوبصورت ثقافتی پروگرام میں سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ دیگر آفیسرز تعلیم سمیت مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات بھی ایونٹ میں رونق افروز ہوں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس روز پنجابی ثقافت کواجاگرکرنےکےلیے مختلف قسم کےسٹالز لگاءے جائیں گے اور پکوان بھی تیار کئے جائیں گے جو کہ پنجاب کی دیہی ثقافت کا حصہ ہیں۔