November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب عروہ عامر کی زیرِ صدارت ریونیو فیلڈ

IMG-20250412-WA0372

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب عروہ عامر کی زیرِ صدارت ریونیو فیلڈ سٹاف قانونگوئی جوہرآباد و قا نونگوئی کنڈ تمام امور وصولی واجبات سرکار اور بالخصوص پلس پارٹیشن (ونڈہ جات تقسیم کھاتہ)جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی (آر) عبدالستار خان،اے سی خوشاب چوہدری ضیاء اللہ،کنسلٹنٹ ریونیو آفیسر پلس ملک منیر حسین کھارااور پٹواری حضرات نے شرکت کی۔ صدر اجلاس نے ایک ایک پٹواری اور موضع وائز سرکاری وصولی واجبات اور تقسیم کھاتہ ونڈہ کا جائزہ لیا اور روزانہ کا ٹارگٹ کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے ہدایت کی کہ پلس پروجیکٹ کی فرسٹ فیز کی آخری تاریخ 30اپریل ہے جس کو ہر حالت میں مکمل کرنا ہے۔ملک منیر حسین کھارا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک پٹواری حضرات اپنے اپنے حلقہ میں مشتری و منادی عام کروا کر لوگوں کو اکٹھا کر کے وہاں پر قیام کر کے کیمپ نہیں لگائیں گے تقسیم ونڈہ جات کا کام مکمل نہیں ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام پٹواری حضرات کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے حلقہ میں کیمپ لگائیں۔