November 16, 2026

میلسی بیو رو چیف ضلعی انتظامیہ وہاڑی کے زیر اہتمام میلسی میں جشن بہاراں و فلاور شو

20250412_164016

میلسی بیو رو چیف ضلعی انتظامیہ وہاڑی کے زیر اہتمام میلسی میں جشن بہاراں و فلاور شو کا انعقادڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور مہمان خصوصی وفاقی وزیر ثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب خان کھچی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہری پورہ میں سہ روزہ جشن بہاراں فلاور شوکا افتتاح کیا تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان، اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد فاروق، سی او بلدیہ بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی نے پھولوں کے سٹالز وزٹ کئے تمام مہمانوں نے خوبصورت، دیدہ زیب، رنگارنگ پھول کے سٹالز کو سراہا. افتتاحی تقریب میں طلبہ وطالبات نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ملی نغمے پیش کئے دانش سکول ہاکس سکولز سسٹم کے طلبہ نے خوبصورت انداز میں سلامی پیش کی. تقریب میں مرحوم مصور سعید انجم۔کے فن پارے بھی پیش کئے گئےتقریب میں گھوڑا ڈانس،جھومر اور دیگر پرفارمنس بھی پیش کی گئیں جن کو عوام نے بھرپور پذیرائی دیفلاور شو میں کا رش اور خوشی دیدنی تھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کو تفریح کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ جشن بہاراں کا مقصد ثقافت کو اجا گر اور شہریوں کو بہترین تفریح فراہم کرنا ہے۔
جشن بہاراں شو میں مختلف اقسام کے پھولوں کی نمائش کی گئی ہے۔ جشن بہاراں میں کھیل،میوزیکل پروگرام اور صوفیانہ کلام پیش کئے جائیں گے تقریب میں معززین شہر مہار عبد الغفار میاں غوث اقبال قاضی میاں فہیم اقبال قاضی حیدر خان انجمن تاجران حاجی ممتاز خالد گروپ کے آرگنائزر چوہدری محمد اعجاز خالد خیرپوری تاجر رہنما و صدر انجمن تاجران سید شیراز کاظمی تاجران کے مرکزی رہنما ملک سجاد حسین بانی سٹی پریس کلب میاں بلال نظامی صدر سٹی پریس کلب میلسی قیصر ممتاز خیرپوری ایڈووکیٹ سابق تحصیل ممبر راؤ فاروق احمد صدر غلہ منڈی یونین حافظ ممتاز احمد راں سید ذیشان عباس بخاری صحافیوں صفدر عباس عبد الصمد چوہدری میاں شفیق احمد میاں ندیم ممتاز جنرل سیکرٹری سٹی پریس کلب میلسی میاں محمد جاوید عزیز میاں شہزاد احمد غلام شہزاد کھوکھر میاں زبیر جھنڈیر اکرم بھٹی شیخ غلام مصطفیٰ دلشاد مغل پراپرٹی ایڈوائزر علی بھائی میاں سجاد سرمد ٹریولرز والے زوہیب نسیم خیرپوری میاں شہزاد احمد چوہدری حسن محمود ملانہ ایڈووکیٹ راؤ راشد نمبردار راؤ انتظار سید جہانزیب شاہ ذوالفقار بھٹہ محمد احمد خیرپوری دانام محمد اکرم سابق ڈپٹی سولسٹر پنجاب جاوید حسین نجفی ایڈووکیٹ احمد خان ایڈوکیٹ چوہدری نثار ایڈووکیٹ چوہدری کاشف ایڈووکیٹ سمیت معززین شہر نے بھرپور شرکت کی