November 16, 2026

سکھر( بیورو رپورٹ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ) ڈی ائی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار *ایسٹر* تقریبات کی سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے

20250410_183158

سکھر( بیورو رپورٹ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )
ڈی ائی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار *ایسٹر* تقریبات کی سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے
تفصیلات کے مطابق
ڈی ائی جی سکھر رینج نے ایس ایس پی سکھر، ایس ایس پی خیرپور ،ایس ایس پی گھوٹکی تمام ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو کرسچن کمیونٹی کے معززین سے رابطے میں رہنے کی ہدایات جاری کی کرتے ہوئے سکیورٹی کے لیے تعینات پولیس نفری کو چرچز اور مسیحی ابادیوں پر پورا ہفتہ ڈیوٹی کے لیے تعینات کرنے کا حکم دیا ہے
چرچز اور مسیحی ابادیوں پر ڈیوٹی سرانجام دینے والی شفٹ نفری کو موقع پر ہی وہی تبدیل کیا جائے ۔
ٹریفک کنٹرول کے ساتھ ساتھ چرچز کے قریب تمام قسم کی پارکنگ کو ممنوع قرار دیا جائے
بڑے بڑے چرچز کی بم ڈسپوزل ٹیم سے سرچنگ کرائ جائے گی اور ہر اتوار کے دن چرچز پر خصوصی نفری کو تعینات کیا جائے
کرسچن کمیونٹی کے مذہبی تہوار *ایسٹر* پر سیکیورٹی ڈپلائمنٹ سے متعلق تمام ضلعی ڈی ائی پی انچارجز روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کے پابند ہوں گے.
ڈی ائی جی سکھر نے کرسچن کمیونٹی کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ سکھر رینج میں پولیس ان کی سیکورٹی کو اولین ترجیح دے گی۔