سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ) آل نان گزیٹیڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن (ڈی ای پی ڈی) سندھ سکھر ریجن کا عید اجلاس
سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ) آل نان گزیٹیڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن (ڈی ای پی ڈی) سندھ سکھر ریجن کا عید اجلاس اسپیشل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ بیراج کالونی سکھر میں منعقد ہوا جس میں سکھر اور خیرپور اضلاع کے چھ اسکولوں اور ریجنل ڈائریکٹر آفس کے ممبران اور عہدیداروں تنظیم کے صدر رئیس احمد ابڑو،سینئر نائب صدر محمد سلیم کھوسو، نائب صدر سید وزیر علی شاہ، جنرل سیکرٹری نوید راجپوت، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پیر جھانیاں بخش اور دیگر رہنماو¿ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاءاجلاس سے خطاب کے دورا ن تنظیم کے عہدے داروں کا کہنا تھا کہ ڈی ای پی ڈی کو اپنے جونیئر ملازمین کے خلاف سنگین بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ 15 سے 42 سال تک خدمات انجام دینے والے ملازمین کو ترقی کا ان کا بنیادی حق نہیں دیا گیا اور 20 سے زائد ملازمین گریڈ 16 کی سنیارٹی لسٹوں سے غائب ہیں، تمام قانونی تقاضے پورے کرنے اور 14 سال سے تنخواہیں اور مراعات وصول کرنے کے باوجود 14 سال سے تنخواہیں اور مراعات حاصل کرنے والے ملازمین کو ذاتی طور پر غلط تحریری اور قانونی فیصلے کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دے کر ان سے ملازمتیں چھیننے کی کوشش کی گئی ہے۔قائدین نے واضح کیا کہ محکمہ کے سیکشن آفیسر ون کی جانب سے غلط کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ کے کسی بھی نااہل افسر نے ملازمین کے ساتھ بدتمیزی کی تو اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اجلاس میں ملازمین کو گریڈ ون سے گریڈ 16 میں فوری ترقی دینے اور سروس کے مطابق ٹائم سکیل اور باقی تمام ملازمین کو گریڈ 16 کی سنیارٹی لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا، گریڈ 14 اور گریڈ 11 کے ملازمین کی سنیارٹی لسٹیں بھی جلد از جلد جاری کی جائیں اور نچلے سٹاف کو سروس کے مطابق ٹائم سکیل دیا جائے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ملازمین کو بھی مالی مراعات دی جائیں۔ 2024 کے جو 30 اور 35 سال تک خصوصی بچوں کے اداروں میں خدمات انجام دینے کے باوجود ناانصافی کی وجہ سے اسی عہدے پر ریٹائر ہو گئے جس میں انہیں بھرتی کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے جائز حقوق ملنے تک پرامن جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سیکریٹری ڈی اے پی ڈی طحہٰ فاروقی سے اپیل کی کہ چھوٹے ملازمین کو جلد از جلد حقوق دیے جائیں اور ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی ختم کی جائے۔