November 16, 2026

سکھر (بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی فلسطینی ماؤں، بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند

IMG-20250412-WA0364

سکھر (بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی فلسطینی ماؤں، بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے سکھر کے مختلف اسکولوں کے طلباء نے سکھر پریس کلب کے سامنے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت عبدالفتح سمیت مختلف اسکولوں کے نمائندہ طلباء نے کی۔ مظاہرین نے “فری فلسطین”، “اسرائیل مردہ باد” اور “ہم فلسطین کے ساتھ ہیں” جیسے پرجوش نعرے لگا کر فلسطینی عوام سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے نہتے فلسطینی عوام پر ظلم و ستم اور بمباری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس پر عالمی برادری کو خاموشی ترک کرنا ہوگی۔طلباء نے عالمی طاقتوں اور بالخصوص امت مسلمہ سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کی اخلاقی، انسانی اور سفارتی سطح پر مکمل اور بھرپور حمایت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ محض ایک سیاسی تنازع نہیں بلکہ انسانیت کا مسئلہ بن چکا ہے، جس پر فوری اور سنجیدہ توجہ کی ضرورت ہے۔احتجاج کے دوران طلباء نے کہا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بننے کے لیے بھی ہمہ وقت تیار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر طلباء جیسی نوجوان قوت اس ظلم کے خلاف آواز بلند کر سکتی ہے تو عالمی رہنماؤں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنا ہوگا۔مظاہرے کے اختتام پر شرکاء نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ فلسطینی عوام کو صبر، استقامت اور فتح عطا فرمائے، اور دنیا کو ظلم کے خلاف متحد ہونے کی توفیق دے۔