November 16, 2026

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے

IMG-20250411-WA0280

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف ہارون آباد میں ریلی ہارون آباد میں سول سوسائٹی کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی میں پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی اسسٹنٹ کمشنر خلیل الرحمٰن انجم سعود فاروق چغتائی جناح پریس کلب ھارون آ بادسٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد ملک محمد اویس، مولانا کمال شاہ، مرکزی انجمن تاجران سیاسی و سماجی شخصیت میاں عبدالواحد اور مولانا عبدالرؤف غلہ منڈی کے نائب صدر ملک حامد خوشی نے ممبران کے ساتھ خصوصی شرکت کی ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے احمد کمال شاہ نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جہاد بھی جہاد ہے اس لیے اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے، چوہری غلام مرتضی نے کہا کہ ہمارے ذمے ہے کہ اسمبلیوں میں اور میڈیا پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اواز بلند کی جائے، اس انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کی سب سے بڑی وجہ مسلم امہ کی اسلام سے دوری ہے اگر ہم اپنے اکابر کی وراثت جہاد کو سنبھال کر رکھتے تو اج فلسطینیوں کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔ شرکاء نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کی، ریلی میں ہارون آباد سول سوسائٹی اور سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر مولانا کمال شاہ نے فلسطینیوں کے لئے خصوصی دعا کروائی۔