عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف کنری اضمنی انتخابات میں مغل برادری
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف کنری اضمنی انتخابات میں مغل برادری نے پیپلزپارٹی کے اُمیدوار کی حمایت کااعلان کردیا،پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جوعوامی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مغل ویلفیئرایسوسی ایشن کنری آفس پر شہر کی بڑی مغل برادری کے چیئرمین ذوالفقار علی مغل،وائس چیئرمین ڈاکٹردمسازمغل اورصدراعجازمغل کی زیرصدارت ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مغل قبیلے کے سپوتوں کونسلر عمران مغل،طیب مغل،اشرف مغل،اکرم مغل،تنویرمغل،علی اشفاق مغل،ناہیدمغل،عمران مغل،فیصل مغل،رضوان مغل،علی مغل،احمدمغل سمیت دیگر نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اس موقع پر مغل برادری نے پیپلزپارٹی کے رہنماء حاجی شکیل احمدباجوہ کی سرپرستی میں ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی اُمیدوارمیڈم صباء تالپورکی بھرپور حمایت کا اعلان کردیاہے،تقریب میں حاجی شکیل احمدباجوہ کے ہمراہ حبیب الرحمان چاند،کونسلرمنظورعلی شاہ،کونسلرعمران ایف ایم بھٹی ودیگربھی موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اعجازمغل کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جوعوامی فلاح وبہبوداورملکی تعمیروترقی کیلئے کوشاں ہے،انہوں نے کہا کہ وہ ضمنی انتخابات کے علاوہ مستقبل میں بھی پیپلزپارٹی کی حمایت کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔