November 16, 2026

عمرکوٹ(رپورٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے

IMG-20250411-WA0278

عمرکوٹ(رپورٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213عمرکوٹ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کے اُمیدوارکی حمایت کااعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماء حاجی امیرحسن خاضخیلی کی رہائش گاہ پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر نائب صدر عبدالمنعم خان ودیگر ن لیگی عہدیداران نے پر یس کانفرنس کرتے ہوئے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے اُمیدوار صباء تالپور کی حمایت کااعلان کردیا ہے،اس موقع پرپیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سکریٹری فقیر نوازعلی سومرو، رہنما ء حاجی شکیل احمدباجوہ،غلام اکبردرس،میاں محمد سلیم آرائیں،مہر مصطفے آرائیں،ڈاکٹر منصوراحمد باجوہ،رضوان مغل ودیگر بھی کثیر تعداد میں موجودتھے،پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر نائب صدر عبدالمنعم خان کا مذید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے امیدوارکی حمایت کا اعلان انہوں نے مرکزی قیادت کی ہدایت پر کیا ہے۔