سکھر بیورو۔ چیف سید نصیر حسین زیدی سلام آباد ہائی کورٹ نے جنوری 2024 سے اسلام
سکھر بیورو۔ چیف سید نصیر حسین زیدی
سلام آباد ہائی کورٹ نے جنوری 2024 سے اسلام آباد سے لاپتا 4 افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں 16 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محمد آصف نے 4 لاپتا افغان بھائیوں کی بازیابی سے متعلق خاتون گل سیما کی درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس محمد آصف نے اسلام آباد اور راولپندی پولیس حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اگر آپ کے ساتھ اور میرے ساتھ ہو تو تب احساس ہوتا ہے، آپ لوگ آکر کہہ دیتے ہیں ہمیں پتہ نہیں، میں بلوچستان تھا وہاں بھی پہلے کہتے تھے ہمارے پاس نہیں پھر وہیں سے برآمد ہوتے تھے،کب تک کہ سلسلہ چلتا رہے گا