November 16, 2026

پی ایم ڈی سی ، پراٸیویٹ میڈیکل کالجز اور ڈپٹی وزیراعظم کے آفس کے گٹھ جوڑ سے غریب اور متوسط گھرانوں کے بچوں پر ایم بی بی ایس

20250406_202130

*پی ایم ڈی سی ، پراٸیویٹ میڈیکل کالجز اور ڈپٹی وزیراعظم کے آفس کے گٹھ جوڑ سے غریب اور متوسط گھرانوں کے بچوں پر ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے اور ڈاکٹر بننے کے دروازے بند*

حالانکہ وفاقی وزارت صحت اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے حکام پر مشتمل ایک خصوصی حکومتی کمیٹی نے نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لیے سالانہ فیس 12 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز دی تھی

مگر پی ایم ڈی سی ، نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز اور ڈپٹی وزیراعظم کے آفس نے گٹھ جوڑ سے 18 لاکھ سے 24 لاکھ تک سالانہ فیس مقرر کی جو کہ والدین اور بچوں کے ساتھ سراسر مذاق ہیں

*پی ایم ڈی سی ، نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے موقف کے مطابق ان کالجز کی فیسیں کم کرکے 18 سے 24 لاکھ کی جارہی ہے جوکہ جھوٹ پر مبنی ہے*

*صرف پاکستان کے دو سے تین نجی میڈیکل کالجز 30 لاکھ تک فیسیں وصول کر رہے ہیں جبکہ % 97 نجی میڈیکل کالجز کی فیسیں 18 سے 24 لاکھ ہیں*

*2010 میں نجی میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس 5 لاکھ روپے تھی جو 2012 میں بڑھا کر 6 لاکھ روپے کر دی گئی*

*2018میں سپریم کورٹ نے سالانہ فیس ساڑھے آٹھ لاکھ روپے مقرر کی اور 2020-21 کے قواعد کے مطابق سالانہ 5 فیصد اضافے کی اجازت دی، جس کے بعد یہ فیس 9,97,500 روپے تک پہنچ گئی۔ تاہم، حالیہ برسوں میں نجی کالجز نے فیسوں میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے انہیں 18 سے 30 لاکھ روپے تک پہنچا دیا، جو مقررہ حد سے کہیں زیادہ ہے۔*

*وفاقی وزارت صحت اور پی ایم ڈی سی کی جانب سے قائم ایک ذیلی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ تجویز کردہ نئی فیس 12,12,468 روپے فی سال ہونی چاہیے اور یہ پورے تعلیمی پروگرام کے دوران یکساں رہے گی تاکہ طلبہ پر غیر متوقع اضافے کا بوجھ نہ پڑے*

تمام پراٸیویٹ میڈکل کالجز پی پی ایم ڈی سی کے نوٹیفیکشن کے باوجود طالبعلموں سے فیسیں وصول کرلی ہیں اس وقت پراٸیویٹ میڈیکل کالجز نے فیسیوں میں ہوشربا۶ اضافہ کردیا گیاجس کی وجہ سے غریب اور متوسط گھرانے کی بچے اور بچیاں ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے سے قاصر ہے حکومت کو چاھیے کہ فوری طور پر پراٸیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں میں کمی کرے تاکہ غریب اور متوسط گھرانے کی بچے اور بچیاں ایم بی بی ایس میں داخلہ لے سکیں

اس وقت پاکستان میں کٸی ماں باپ نے اپنا گھر ، زمین ، جاٸیداد اور زیوارات بیچ کر اپنے بچوں کی میڈیکل کالج کی فیسیں بھر رہے ہیں خدارا ان والدین پر رحم کھاے اور ان پراٸیویٹ میڈیکل کالج مافیاز کے خلاف کارواٸی کرے اور ان کی فیسیں کم کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھاے