November 16, 2026

بہاولنگر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر

20250406_202130

بہاولنگر
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی ہدایات پر
پنجاب فوڈ اتھارٹی، بہاولنگر کی جانب سے دانش مندوں کی عظیم درسگاہ، دانش سکول چشتیاں میں فوڈسیفٹی اور غذائیت کے موضوع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔
ماسٹر ٹرینر حافظ احمد سعید نے متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ کھیت سے پلیٹ تک فوڈ سیفٹی ہمارا عزم ہے۔
پرنسپل دانش سکول لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ علی رضا نے
سکول طالبات کو دیے جانے والے کھانے کے معیار کے متعلق بتایا کہ فوڈ سیفٹی اور کوالٹی ہمارا بنیادی اصول ہے۔
آخر میں طالبات اور کالج انتظامیہ نے فوڈ سیفٹی کے متعلق سوالات بھی کیے۔
سیمینار کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی یہ کاوش قابلِ تحسین ہے، اور اس طرح کے آگاہی سیشنز کو مزید فروغ دیا جانا چاہیے تاکہ صحت مند خوراک اور فوڈ سیفٹی کے متعلق شعور اجاگر کیا جا سکے۔